پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ شجر عباس کو ٹانگ کی کامیاب سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے چار ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پچیس سالہ قومی اتھلیٹ کی بائیں ٹانگ سے ٹیومر نکالنے کی سرجری گزشتہ ماہ کی گئی تھی، جس کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر وہ ان دنوں گھر پر بیڈ ریسٹ کر رہے ہیں
شجر عباس نے کہا کہ میں ٹریننگ کررہا تھا تو اچانک میری ٹانگ میں سوج ہوگئی پھر میں نے چیک کرایا تو پتا چلا کے ٹیومر ہے, ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ دو ماہ تک کور اترے گا اور اس کے بعد مزید فٹنس کیلئے تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں۔
قومی اتھلیٹ شجر عباس نے کہا کہ ابھی میرا فوکس ہے نیشنل گیمز اسلام گیمز میں تو نہیں جاسکو گا پھر اسکے بعد آئندہ سال کامن ویلتھ گیمز بھی ہونی ہے تو تب تک میں فٹ ہوجاو گا۔
شجر عباس سرجری کی وجہ سے رواں سال سعودی عرب میں شیڈول ورلڈ اسلامک گیمز سے دستبردار ہوگئے ہیں لیکن وہ نیشنل گیمز سمیت آئندہ سال ہونیوالے عالمی مقابلوں تک مکمل صحت یاب ہونے کیلئے پرعزم ہیں.
