Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن چھٹیاں گزارنے نیوزی لینڈ چلے گئے

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے۔

مائیک ہیسن کا لاہور سے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر بیان میں کہنا تھا کہ میرا چہرہ تھکا ہوا ہے لیکن میں خوش ہوں، کیونکہ لڑکوں نے بہت اچھا کھیلا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ اپنے گھر واپسی کیلئے ایک لمبے سفر کا آغاز کر رہا ہوں، اپنی فیملی کو مس کر رہا ہوں چند ہفتے کی بریک میں اپنے گھر گزاروں گا۔

یاد رہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہیں ، پاکستان ٹی 20 اسکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں تین میچز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔

آسٹریلیا ٹی 20 ٹیم کا دورہ پاکستان جنوری کے آخری ہفتے میں شیڈولڈ ہے ، آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے سری لنکا جائے گی۔

Related posts

پاکستان ہاکی ٹیم ہاری نہیں، جیتی ہے، کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، وزیراعظم

admin

قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے یو یو ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار

Mobeera Fatima

شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز چوتھی مرتبہ آئی پی ایل فائنل میں پہنچ گئی

admin

Leave a Comment