پاکستان ریلوے نے عید الاضحٰی پر مسافروں کی سہولت کے لیے 3 اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔
ریلوے حکام کے مطابق 2 خصوصی ٹرین کراچی سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک ٹرین کوئٹہ سے چلائی جائے گی۔ 14 جون کو پہلی اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کے لیے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دوسری اسپیشل ٹرین 15 جون کو کراچی سے لاہور رات 9 بجے روانہ ہوگی۔ تیسرے ٹرین کوئٹہ سے براستہ لاہور راولپنڈی کے لیے 15 جون کو صبح 10 بجے روانہ ہوگی۔
حکام نے بتایا ہے کہا پہلی اسپیشل ٹرین میں تمام کوچز اکانومی کلاس کی ہوں گی جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین میں 2 بزنس اور دو اسٹینڈرڈ کلاس کوچز ہیں۔ بقیہ تمام اکانومی کلاس کوچز لگائی جائیں گی۔