Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان کا مؤثر اور منہ توڑ جواب جاری

افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور اور ہدفی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بناکر تباہ کردیا، مہمند سیکٹر کے قریب واقع افغان چیک پوسٹ کومکمل طور پرتباہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کے خلاف کی گئی ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسزصرف افغان فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں اورشہری یا غیرجنگی علاقوں کو نقصان سے محفوظ رکھا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا، پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان فوج کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔

Related posts

عمران خان مریم نواز اور ان کے پاپا کے اعصاب پر سوار ہیں ، بیرسٹر سیف

admin

مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں

Mobeera Fatima

سانحہ گل پلازہ: ایسوسی ایشن صدر نے سانحے میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو ٹھہرا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment