Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا اور ایران کیساتھ رابطے میں ہیں ، امید ہے فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئینگے، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے،کشیدگی کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں،دونوں ممالک کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے رابطے میں ہیں ، امید ہے کہ فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں گے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر چین کی تعمیری اور مسلسل کوششوں کو سراہتے ہیں،پاکستان افغانستان کے معاملے پر ہر مثبت اور تعمیری مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے،افغانستان کے معاملے پر پیش رفت طالبان حکومت کے ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے،طالبان حکومت کو افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کی یقینی ضمانت دینا ہوگی،افغانستان سے روابط کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔طالبان حکومت کی یقین دہانیوں اور عملی اقدامات پر افغانستان سے روابط کا فیصلہ ہوگا۔

Related posts

امریکا اور ایران میں دوبارہ کشیدگی کے بعد خام تیل پھر مہنگا

Mobeera Fatima

اسکول بس کھائی میں جا گری،قیمتی جانی نقصان

Mobeera Fatima

بھارتی چیف جسٹس کا جاتے ہوئے قوم کو وار روم کا تحفہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment