Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اور اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ اور امریکی صدر کی دوسری ٹویٹ  میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی۔ اور بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

Related posts

ملک کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

اہم سوال یہ ہے ، قائم مقام صدر آرڈیننس جاری کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

ابھی بہت کچھ باقی ہے، فاطمہ شیخ کی پوسٹ نے مچایا ہنگامہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment