پاک فوج میں جدید زیڈ 10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کر لیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آپریشن تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، فیلڈ ما رشل کا ملتان گیریژن آمد پر کور کمانڈر نے پرتپاک استقبال کیا۔
فیلڈ ما رشل کو فارمیشن کی عملی تیاری اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی، فیلڈ ما رشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی۔
فیلڈ مار شل نے جوانوں کے جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیت کی تعریف کی اور قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ ما رشل عاصم منیر کا علمی و سماجی حلقوں کے افراد کے ساتھ گفتگو کا سیشن بھی ہوا، جس میں قومی یکجہتی، سول و ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
