Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاکستان اور چین کا افغانستان میں دہشت گردوں کے خاتمے، دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ پر اتفاق

بیجنگ: پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں خطے سمیت دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پاک چین وزرائے خارجہ ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، چینی وزیر خارجہ کی دعوت پراسحاق ڈار نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورچینی ہم منصب نے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی، اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان وسیع تر شعبہ جات میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسٹریٹجک اور سیاسی تعاون کے ساتھ ساتھ دفاع اور سلامتی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ فریقین نے معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور چین نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا ہے۔

Related posts

سعودی وزیر دفاع کی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات ، ولی عہد کا پیغام پہنچایا ، امریکی میڈیا

Mobeera Fatima

جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری

Mobeera Fatima

ہم ایران کے معاملے کو جلدی ختم نہیں کریں گے تاکہ مسئلہ دوبارہ پیدا نہ ہو، ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment