Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا کا ایف۔15 طیارہ تباہ

کویت میں امریکا کا ایف 15 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہوگیا اور زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ زمین سے ٹکرانے سے چند لمحے قبل پائلٹ کو بحفاظت ایجیکٹ کرتے دیکھا گیا۔

حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایف 15 ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے جو مختلف جنگی اور دفاعی مشنز میں استعمال کیا جاتا ہے، واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Related posts

ٹرمپ کا روس کے تیل، گیس اور بینکنگ سیکٹرپر پابندیاں سخت کرنیکا منصوبہ

Mobeera Fatima

پوپ فرانسس کا انتقال ، نئے پوپ کیلئے 5 ممکنہ نام سامنے آ گئے

Mobeera Fatima

امن مذاکرات؛ جے ڈی وینس کی سربراہی میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment