Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہمارے ارکان نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرا دی ، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کیسز ختم کرانے اور مراعات لینے والوں سے ہمارا راستہ الگ ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑا، الیکشن ہم سے چرائے گئے، مگر ہم نے پھر بھی شکست تسلیم نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں روپے کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا ، سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ضرور ملاقات کروں گا، ہم نے آسان آپشنز کے مقابلے میں مشکل راستہ چُنا۔

Related posts

شہباز نے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کی، انکے کسی رہنما نے جواب نہ دیا، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

”بل بل پاکستان“ پر گانا بنانے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا

Mobeera Fatima

مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی مظہر علی خان انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment