باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ سید محمد عرف قریشی استاد بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئے ، خارجی سکیورٹی فورسز اور شہریوں پرحملوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔