Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

تیل مزید سستا ہو گیا، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا ہے۔

ایران اور امریکا کے صدور کی جانب سے امن معاہدے کی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے۔

امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر پر پہنچ گئی ہے، برطانوی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے،متحدہ عرب امارات کا مربن تیل 74 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب جاپان،جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس کے نتیجےمیں اسٹاک انڈیکسز میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو سکتی ہے، حکومت پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر سکتی ہے، قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

Related posts

حکومت کا جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

روشن گھرانہ پروگرام: صارف 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل لے سکے گا

Mobeera Fatima

ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں، سلمان اکرم راجا

Mobeera Fatima

Leave a Comment