ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تیس نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 58673 بیرل ریکارڈکی گئی جو پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔
23 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 61133 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔
ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 30 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2636 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 4.3 فیصد کم رہی۔
پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2755 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی،گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 30086 بیرل رہی، پی پی ایل کی یومیہ پیداوار 8636 بیرل، پی او ایل کی یومیہ پیداوار 4215 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1078 بیرل رہی۔