Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

نیوزی لینڈ نے نئی ٹی20 لیگ کی لانچ مؤخر کر دی

نیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ مجوزہ ٹی20 لیگ کی لانچ اب 2027-28 کے ‘ہوم سمر’ تک مؤخر کر دی گئی ہے تاکہ مقابلے کے قیام کے لیے مزید وقت حاصل کیا جا سکے۔

بورڈ کے مطابق NZ20 کے تحت 6 ٹیموں پر مشتمل فرنچائز لیگ رواں سیزن میں شروع ہونا تھی، تاہم بین الاقوامی کرکٹ شیڈول اور دیگر انتظامی معاملات کے باعث اس فیصلے کو مؤخر کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف طے شدہ ٹیسٹ سیریز کے باعث جنوری اور فروری میں شیڈول انتہائی مصروف ہے، جس سے لیگ کے لیے دستیاب وقت محدود ہو گیا۔

سپر سمیش، جو گزشتہ 21 برس سے جاری ہے، اب ایک اور سیزن تک برقرار رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں گھریلو ٹی20 کرکٹ کو عالمی معیار کے مطابق مستحکم اور مسابقتی بنانا ترجیح ہے۔

Related posts

جوروٹ نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 219 کیچز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Mobeera Fatima

کرکٹ کی تاریخ کا منفرد واقعہ، باولر کا باؤنسر بیٹر کے سر پر سے اڑتا ہوا باؤنڈری پار کر گیا

Mobeera Fatima

پی سی بی کا چیمپئنز کپ کی ٹیموں میں شامل 5 مینٹورز کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment