Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا آسان اور شفاف فارمیٹ متعارف

ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا آسان اور شفاف فارمیٹ متعارف کرا دیا گیا۔

پاور ڈویژن نے صارفین کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد بلنگ کے نظام کو زیادہ شفاف اور صارف دوست بنانا ہے۔

وزارتِ توانائی کی ہدایت پر ڈسکوز نے بجلی کے بلوں کا نیا ڈیزائن جاری کیا ہے، جس میں صارفین کے لیے کھپت، بل کی تفصیلات اور ادائیگی کی معلومات کو واضح انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئے فارمیٹ میں معلومات کو منظم اور سادہ انداز میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ صارف ایک نظر میں اپنی بلنگ کی مکمل صورتحال سمجھ سکے۔ رقم، مقررہ تاریخ اور بجلی کے استعمال کی تفصیلات کو نمایاں طور پر شامل کیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پرانا بل پیچیدہ ترتیب، تکنیکی اصطلاحات اور غیر ضروری معلومات کی وجہ سے صارفین کے لیے سمجھنا مشکل تھا، جس کے باعث اسے مکمل طور پر ازسرِنو ترتیب دیا گیا ہے۔

Related posts

بلوچستان؛ شیرانی میں بس گہری کھائی میں جاگری، 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

Mobeera Fatima

ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی ایک بڑی تعداد رواں سال کراچی پہنچ جائے گی، شرجیل انعام میمن

Mobeera Fatima

تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 18 روپے کی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment