Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہرے، پارلیمنٹ تحلیل، انتخابات کا اعلان

کھٹمنڈو: نیپال میں پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیپال میں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس 71 سالہ سشیلہ کارکی کو عبوری وزیراعظم مقرر کر دیا گیا۔ جس کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کیا گیا۔

واضح رہے کہ کرپشن اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف شروع ہونے والے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں وزیر اعظم پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔ اور فوج نے دارالحکومت کھٹمنڈو کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے۔

عوام کے پرتشدد مظاہروں میں سابق وزرا کے گھر اور اہم عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا۔

نیپال کے صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے۔ اور ملک میں نئے عام انتخابات 5 مارچ 2026 کو ہوں گے۔

پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے اعلان سے کچھ دیر قبل عبوری وزیر اعظم کی ایک ماہ کے لیے تقرری کا بھی اعلان کیا گیا۔ جس کے لیے سابق خاتون چیف جسٹس کو منتخب کیا گیا۔

Related posts

ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے دو سال کی پابندی عائد

Mobeera Fatima

سہ ملکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل پہلا میچ کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

قومی کرکٹر شاہنواز دھانی انجری کا شکار، ڈارون ٹور سے باہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment