Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے دو سال کی پابندی عائد

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلش کھلاڑی ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے 2 سال کی پابندی عائد کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان پر ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔

آئی پی ایل کے نئے قانون کے تحت نیلامی میں رجسٹر کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن کے آغاز سے پہلے اگر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتا ہے تو اس پر آئی پی ایل میں شرکت پر دو سیزن کے لئے پابندی عائد کی جائے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو 2 سالہ پابندی عائد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ہیری بروک نے آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

Related posts

گورنر پنجاب کا ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور گاڑی کا تحفہ

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

جج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم، ایف آئی اے نے8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment