Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کل سے شروع، 18 ٹیمیں حصہ لیں گی

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کل سے شروع ہو رہا ہے جمعہ 14 مارچ سے شروع ہونے والے ٹورنا منٹ میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ میں 39 میچز تین شہروں فیصل آباد، لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم اور ملتان کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ان میچز کی میزبانی کرے گا۔

ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 94 لاکھ روپے ہے جس میں فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے اور رنرز اپ کو 25 لاکھ روپے روپے ملیں گے۔

18 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کراچی ریجن (بلوز) لاہور ریجن ( وائٹس ) لاڑکانہ ریجن، پشاور ریجن اور کوئٹہ ریجن کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

گروپ بی میں دفاعی چیمپئن کراچی ریجن (وائٹس ) کو بہاولپور ریجن، لاہور ریجن ( بلوز ) ، ڈیرہ مراد جمالی اور اسلام آباد ریجن کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

Related posts

ملتان اور لاہور میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

Mobeera Fatima

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ میں منتقلی کی درخواست پھر مسترد

Mobeera Fatima

Leave a Comment