Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نادرا نے شناختی دستاویزات بنانے والوں کو بڑی سہولت دے دی

نادرا نے شناختی دستاویزات بنانے والوں کو بڑی سہولت دے دی۔

نادرا کی جانب سے لاہور کے 173 ای سہولت فرنچائز ز کو مزید اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

173 نادرا ای سہولت سینٹرز کو شہریوں کی آسانی کے لیے نئی سہولیات دے دی گئی ہیں، ای سہولت فرنچائز گلی محلے میں دکان کی صورت میں موجود ہیں۔

اب شہری دس سال سے کم عمر بچے کا ب فارم بھی نادرا ای سہولت فرنچائز سے بنوا سکیں گے، شہری شناختی کارڈ کی تجدید، گمشدہ شناختی کارڈ کا متبادل بھی ای سہولت فرنچائز سےحاصل کر سکیں گے۔

ان ای سہولت فرنچائز میں فوت ہونے والے افراد کا شناختی کارڈ بھی منسوخ کرنے کی سہولت حاصل ہو گی۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان چلے گئے ، مختلف معاہدوں پر دستخط کا امکان

Mobeera Fatima

اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، کارکردگی سے مات دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

سینئر اداکار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

admin

Leave a Comment