Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

نادیہ خان کو بلال عباس کی اداکاری پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ خان کو اداکار بلال عباس کی اداکاری پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے نجی چینل کے شو کیا ڈرامہ ہے میں ڈرامہ سیریل من جوگی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلال عباس ایک اچھے اداکار ہیں پر یہ رول ان پر سوٹ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کے باقی اداکار گوہر رشید، سبینہ فاروق اور اسما عباس اپنے کرداروں کے لیے موضوع ہیں، پربلال اس ڈرامے میں ابھی تک سب سے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ڈرامے کی اگلی اقساط میں ان کا بلال کی اداکاری سے متعلق بیان بدل جائے پر ابھی وہ گوہر رشید جتنے متاثر کن نہیں ہیں۔

اداکارہ کے اس بیان پر بلال عباس کے مداحوں نے نادیہ خان پر کڑی تنقید کی، کافی مداحوں نے بلال کا دفاع کرتے ہوئے ان کو بہترین اداکار قرار دیا اور کہا کہ ان کی اسکرپٹ کا انتخاب کرنے کی صلاحیت بہترین ہے۔

ہم نیٹ ورک کے ڈرامے من جوگی کی دو اقساط نشر ہو چکی ہیں اور آج ڈرامے کی تیسری قسط پیش کی جائے گی، من جوگی کو ناظرین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، آنے والی اقساط ناظرین کو اپنی گرفت میں لے لیں گی۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت معمولی گر گئی

Mobeera Fatima

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے ، 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

آئی بی اے نے پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونیوالی اطالوی باکسر کو اولمپک چیمپیئن قراردیدیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment