Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق رانا افضال کو اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مرحوم رانا افضال وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی اور رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ میت آبائی گاؤں ننگل کس والا مریدکے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے، مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ونگ کے انچارج عاطف رؤف نے ایکس پر خبر دیتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Related posts

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

ترسیلات زر 10.7 فیصد بڑھ کر 30.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment