Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

منیب بٹ نے بیٹیوں کو اپنے لیے خوش قسمتی قرار دے دیا

معروف اداکار منیب بٹ نے بیٹیوں کے بارے میں خوبصورت بیان جاری کر دیا۔

انہوں نے تینوں بیٹیوں کو اپنے لیے خوش قسمتی قرار دے دیا۔ زارا نور عباس کے پوسٹ کاسٹ میں منیب بٹ ( muneeb butt ) نے کہا کہ جس جس سال میرے گھر بیٹی پیدا ہوئی وہ سال میرے لیے معاشی اور پیشہ ورانہ دونوں لحاظ سے بہترین رہے، اس دوران میرے ڈرامے بھی سپر ہٹ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے کیریئر کے اہم سنگ میل کامیاب ڈرامے، نئے پروجیکٹس، اور مالی ترقی ہمیشہ انہی ادوار میں آئے جب ان کی بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے چھوٹی بیٹی نیمل بٹ کے آنے کے بعد زندگی میں خوشیوں اور برکتوں کی ایک نئی لہر آئی ہے۔

منیب نے کہا کہ بیٹیاں واقعی اللہ کی رحمت ہیں اور ان کے آنے سے گھر میں محبت، سکون اور کامیابی سب بڑھ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیملی ٹائمنگ کے دوران جو مکمل خوشی آپ محسوس کرتے ہیں وہ آپ کو کسی بھی جگہ نہیں مل سکتی۔

Related posts

علیحدگی کی خبریں ، ثناء جاوید کی انسٹا اسٹوری وائرل ، آمین ثم آمین لکھ کر خوشی کا اظہار

Mobeera Fatima

دھرمیندرکا انتقال، ایشا دیول اور ہیما مالنی کا شدید ردعمل

Mobeera Fatima

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment