Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

دبئی کے سنار نے 28 کروڑ روپے کا لباس تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

دبئی کے ایک سُنار نے خالص سونے سے دنیا کا سب سے قیمتی لباس تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ، اس لباس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 قیراط سونے سے تیار کردہ لباس کی تیاری میں 1 ہزار 270 گرام سے زائد (44.8 اونس) سونا استعمال کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لباس میں ایک تاج اور بالیاں بھی شامل ہیں، اس لباس کی تیاری میں سونے کے علاوہ مختلف قیمتی پتھروں کا استعمال بھی کیا گیا ہے ، لباس کا وزن 10 ہزار گرام سے زائد (355.6 اونس) ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس مکمل لباس کی قیمت 1 ملین ڈالر (تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد ہے ، جو کسی بھی زیور نما لباس کے لیے ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

یہ کارنامہ دبئی کو ایک بار پھر دنیا کے مہنگے ترین فیشن اور جیولری مارکیٹ میں نمایاں مقام پر لے آیا ہے۔

Related posts

لفظی جنگ کا اختتام، فہد مصطفی اور عتیقہ اوڈھو میں صلح

Mobeera Fatima

دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد

Mobeera Fatima

گلوکار سجاد علی نے بھارت کی شہریت لینے سے صاف انکار کر دیا، بیان وائرل

Mobeera Fatima

Leave a Comment