Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پرو ہاکی لیگ کیلئے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے محسن نقوی کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔

ہاکی ٹیم کے کپتان نے چیئرمین پی سی بی کو ہاکی کی بحالی اور پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے متعلق امور سے آگاہ کیا ، ملاقات میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی ویلفیئر اور ری ہب کے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل و فٹنس کیسز کو پی سی بی میڈیکل ٹیم ہینڈل کرے گی، ہاکی کے کھلاڑیوں کے ویزا ایشوز کو بھی حل کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ کیلئے قومی ٹیم کا کوالیفائی کرنا اعزاز ہے ، انہوں نے ہاکی کی بحالی کیلئے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ہانیہ عامر انسٹاگرام فالوورز کی دوڑ میں سب سے آگے

Mobeera Fatima

کارساز ٹریفک حادثہ، ملزمہ کے شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment