Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مودی حکومت نے لاکھوں کسانوں کی جان لی، بھارتی سرکاری ادارے کی رپورٹ

بھارت میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے اقتدار پر ‘قابض’ نریندر مودی کی حکومت نے ملک کے کمزور طبقات کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں۔

سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا طبقہ زراعت کے شعبے سے وابستہ کسانوں اور زرعی مزدوروں کا ہے۔ مودی حکومت کی ناکام  زرعی  پالیسیاں اور نااہلی لاکھوں کسانوں کو خود کشی اور موت کی طرف دھکیل رہی ہے۔

بھارت کے سرکاری ادارے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی تازہ رپورٹ کے مطابق مودی کے 2014 میں اقتدار سنبھالنے سے اب تک ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد کسان خود کشی کر چکے ہیں۔

مودی کی ناقص پالیسیاں ہر روز  تقریباً 31 بھارتی کسانوں کی جان لے لیتی ہیں۔

صرف سال 2023 میں 10,786 کسانوں اور زرعی مزدوروں نے خودکُشی کی۔ اس تعداد میں 4,690 کسان یا زمیندار اور 6,096 زرعی مزدور شامل ہیں۔

یہ تعداد بھارت میں خودکُشی کرنے والے کل افراد کا قریباً 6.3 فیصد بنتی ہے۔

 

Related posts

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

Mobeera Fatima

یوکرین کے صدر روس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو تیار

Mobeera Fatima

خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment