Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

حج پر جانے والوں کو بائیو میٹرک کیلئے وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن دے دی

حج 2026ء پر جانے والوں کو بائیو میٹرک کیلئے وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن دے دی۔

وفاقی وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویزا پراسیسنگ کیلئے بائیو میٹرک کا عمل ہر صورت 8 فروری تک مکمل کریں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج بائیو میٹرک کیلئے اپنے متعلقہ بینکوں سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں، جو عازمین جدید سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے رجسٹریشن یا انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان افراد کی سہولت کیلئے ملک بھر میں 6 تاشیر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ عازمین حج کیلئے اولین ترجیح سعودی ویزا بائیو ایپ کا استعمال ہونا چاہیے، جو موبائل پلے اسٹور سے با آسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

اس ایپ پر اپنی ای میل کے ذریعے رجسٹریشن کریں، پاسپورٹ اسکین، سیلفی اور دونوں ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کریں، جس کے بعد آپ کو ایک کنفرمیشن ای میل آئے گی، جسے عازمین حج اپنے باقی پراسیس کے لیے محفوظ کر لیں۔

Related posts

پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری

Mobeera Fatima

عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں، وزیراعظم

admin

ممبئی ہائیکورٹ نے 200 کے ٹرین بم دھماکوں کا فیصلہ سنا دیا ، 12 ملزمان بری

Mobeera Fatima

Leave a Comment