Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو مقابلوں کے دوران پاک بھارت میچ نہ رکھنے کی تجویز دے دی

برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیک ایتھرٹن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مقابلوں کے دوران پاک بھارت میچ نہ رکھنے کی تجویز دے دی۔

ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث سابق برطانوی کپتان نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس کے دوران پاک بھارت میچز کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچز شیڈول کرنے کی وجہ سفارتی اور معاشی ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں کمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کا مالی طور پر بڑا اثر ہے، ان کے مقابلے کی وجہ سے ہی شاید ایک اندازے کے مطابق موجودہ سرکل میں براڈ کاسٹ رائٹس 3 ارب ڈالرز کے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مقابلہ بارڈر ٹینشن کیلئے پراکسی بن گیا ہے، پہلے کرکٹ کو ڈپلومیسی کے پہیے کے طور لیا جاتا تھا لیکن اب یہ واضح طور پر کشیدگی اور پروپیگنڈا کیلئے پراکسی ہے۔

Related posts

قومی کرکٹرز پر اہلخانہ کو باہر لے جانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیل طلب کرنے کی درخواست

Mobeera Fatima

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں آج جی ایچ کیو میں تقریب ہوگی

Mobeera Fatima

بھارتی کرکٹ بورڈنے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment