Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مولانا فضل الرحمن کے تحفظات ، پی ٹی آئی ، جے یو آئی میں مذاکرات پر ڈیڈلاک برقرار

پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متعدد فیصلوں کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنمائوں سے ناراض ہیں،اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں بھی مولانا فضل الرحمان گلے شکوے کرتے رہے جس پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے مولانا کو منانے کی بھر پور کوشش کی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے ایک ساتھ چلنے کے لئے 5، 5 ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی بنائی تھی، دونوں کمیٹیوں کے مابین مذاکرات کیلئے اجلاس کی تاریخ طے کی گئی مگر جے یو آئی پیچھے ہٹ گئی جس کی وجہ سے ڈیڈلاک ختم نہیں ہوا۔

ذ رائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات اور اجلاس سے انکار کر دیا، جے یو آئی نے مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس مولانا فضل الرحمان  کی “ہاں ” سے مشروط کر دیا۔

اس حوالے سے جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی نے تحریک انصاف کو باقاعدہ پیغام بھجوایا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی ہمیں آگے بڑھنے کا کہا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

Mobeera Fatima

پنجاب میں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

مظفر گڑھ میں بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم ، 6 افراد جاں بحق ، 18 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment