Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ماریہ بی کو بسنت تھیم پر مبنی کلیکشن لانچ کرنے پر تنقید کا سامنا

پاکستان معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب سے بچوں کے لیے بسنت کے تصور پر مبنی نئی کلیکشن لانچ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

تفصلات کے مطابق تنازع کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ماریہ بی نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا تھا کہ وہ بسنت نہیں مناتیں اور لوگوں سے گزارش کی تھی کہ انہیں بسنت کی دعوتیں بھیجنا بند کر دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ موجودہ حالات میں جشن منانے کے بجائے سوچنے اور خود احتسابی کی ضرورت ہے۔

تاہم، اسی کے ساتھ پتنگ کے تھیم پر مبنی “The Kite Club” کلیکشن لانچ کرنے پر صارفین نے اسے دوہرا معیار قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر کئی افراد کا کہنا ہے کہ اگر بسنت کو ناپسند کیا جاتا ہے تو پھر اسی سے جڑے تصور کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا تضاد ہے۔

صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ماریہ بی پر منافقت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ بسنت سے لاتعلقی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف اسی روایت کو فیشن کے ذریعے فروغ دے رہی ہیں

Related posts

اقرار الحسن کی تیسری بیوی کا پہلی اہلیہ کیلئے محبت بھرا بیان، ویڈیو وائرل

Mobeera Fatima

عامر خان نے سنیل گروور کی نقالی پر خاموشی توڑ دی

Mobeera Fatima

قوی خان ضرورت مند گھرانوں کی بچیوں کے رشتے ڈھونڈ کر شادیاں کرواتے تھے، افتخار ٹھاکر

Mobeera Fatima

Leave a Comment