Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 70 روپے تک کمی

ملک میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزکے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ملک میں ایل پی جی کی قیمت 250 روپے سےکم ہو کر 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درآمد شدہ ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پر پہنچ چکے ہیں جبکہ ایل پی جی کا ایک اور جہاز دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا، آئندہ 48گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں کمی کے رحجان کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7.50 روپے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جون سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6.25 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پٹرول پر درآمدی پریمیم گزشتہ پندرہ دن میں تقریباً 7 فیصد کم ہو کر 9.70 ڈالر فی بیرل سے 10.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

ملک میں اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روہے 10 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل 274 روپے 8 پیسے میں دستیاب ہے۔

Related posts

ایرانی صدر کی آخری رسومات:چیئرمین سینیٹ ایران پہنچ گئے، وزیر اعظم کل جائینگے

admin

جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات سے مزین اسپتال ہوگا، وزیراعظم

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کے تمام کیسز براہ راست نشر کرنے کا حکم

admin

Leave a Comment