Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز ہو گیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنسنگ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام کمرشل کلاؤڈ وی پی این سروسز (CVAS-Data) کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک میں محفوظ، بااعتماد اور قانونی وی پی این خدمات کو یقینی بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں، جن میںAlpha 3 Cubic (Steer Lucid)، Zettabyte (Crest VPN)، Nexilium Tech (Kestrel VPN)، UKI Conic Solutions (QuiXure VPN)، اور Vision Tech 360 (Kryptonyme VPN) شامل ہیں۔

ان کمپنیوں کو ملکی قوانین اور پالیسی مقاصد کے مطابق وی پی این سروس فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ لائسنس یافتہ وی پی این سروسز کا مقصد انٹرنیٹ صارفین کو محفوظ، قانونی اور باقاعدہ ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ غیر قانونی سروسز کے استعمال کو روکا جا سکے اور ملک میں ڈیجیٹل ایكو سسٹم کو بہتر بنایا جا سکے۔

Related posts

انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک بھیک مانگنے پر 3 سے 10 سال قید ہو گی ، سینٹ سے بل منظور

Mobeera Fatima

مختلف شہروں سے 9 محرام الحرام کے جلوس برآمد

Mobeera Fatima

وزیراعظم کی پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

Leave a Comment