Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا میں بھی مفت سولر سسٹم اسکیم کیلئے لاکھوں درخواستیں موصول

پشاور: خیبر پختونخوا میں بھی مفت سولر سسٹم اسکیم کے لیے 25 لاکھ 38 ہزار درخواستیں موصول ہو گئیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر اسفندیار نے مفت سولر سسٹم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قرعہ اندازی کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیں گے۔ جبکہ قرعہ اندازی کے بعد احساس اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم میں 585 واٹ سولر پلیٹ، ایک بیٹری، 3 بلب اور 2 پنکھے شامل ہیں۔ جبکہ سسٹم میں انورٹر کی جگہ ایک چارجر دیا جائے گا۔

اسفندیار نے کہا کہ سولر سسٹم نصب کرنے پر 2 لاکھ 4 ہزار روپے خرچہ آئے گا۔ 65 ہزار شہریوں کو مفت اور 65 ہزار کو سبسڈائز ریٹ پر سسٹم دیں گے۔

خرچ کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولرائزیشن منصوبے پر 20 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ اور فٹبال گرائونڈز کی نیلامی روک دی

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش، طلبا کا رہنماؤں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں دوبارہ احتجاج کا اعلان

Mobeera Fatima

شیر افضل مروت اور عشرت العباد کی دبئی میں ملاقات، روابط جاری رکھنے پر اتفاق

admin

Leave a Comment