عدالت نے خاور مانیکا اور بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
اسپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر نے ساہیوال میں اراضی قبضہ کیس میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیےہیں اور انہیں گرفتار کر کے9 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
بشری بی بی کے سابق شوہر اور بیٹوں کیخلاف اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے 11 اگست 2023 کو مقدمہ درج کیا تھا۔خاور مانیکا اور ان کے بیٹوں پر اراضی پر قبضہ کرکے مارکیٹ تعمیر کرنے کا الزام ہے ، مارکیٹ تعمیر کرنے سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا گیا۔