Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خاور مانیکا تشدد کیس ، پی ٹی آئی وکیل کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بٹر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔

اے ٹی سی اسلام آباد میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس کی سماعت وکلاء کی حاضری کے بعد 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلاء پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے چند روز قبل پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس کر دیا تھا۔

Related posts

بھارت نے مختلف مقامات پر 12 ڈرون بھیجے، جنہیں ناکارہ بنا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Mobeera Fatima

ہرنائی میں کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 9 جاں بحق ، 15 زخمی

Mobeera Fatima

خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، وزیر داخلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment