Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خواجہ آصف کا پرتگال میں جائیدادیں خریدنے والوں کے نام سامنے لانے کا اعلان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کا گزشتہ 78 برسوں میں کبھی احتساب نہیں ہوا، نام لے کر بتاؤں گا کہ پرتگال میں جائیدادیں خریدنے والے کون کون ہیں۔

ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کیا کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ افسران کے پاس کتنے پلاٹ موجود ہیں؟ بیوروکریسی کو بھی وہی قوانین اور اصول ماننے چاہئیں جو عوامی نمائندوں پر لاگو ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آدھی بیوروکریسی نہ سہی ، 25 سے 30 فیصد کرپٹ ہے، میں خود اپنی حکومت سے مطالبہ کروں گا کہ بیوروکریسی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس صرف 2 کمروں کا ایک فلیٹ ہے جہاں میں گزشتہ 25 برس سے رہائش پذیر ہوں، نہ کسی افسر کالونی میں گھر ہے اور نہ ہی سرکاری گاڑی استعمال کرتا ہوں۔

Related posts

پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، جانی نقصان نہیں ہوا

Mobeera Fatima

فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی فی یونٹ 72 پیسے سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

پاکستان میں ہاکی اور انٹرنیشنل سپورٹس سرگرمیوں کی بحالی کےلیے کوشاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment