Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

پاکستانی شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر نکاح کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن کے کیپشن میں انہوں نے ’’بسم اللہ‘‘ تحریر کیا۔ تصاویر میں دونوں فنکاروں کو مسکراتے ہوئے اور خوشی کے رنگ میں ڈوبا دیکھا جا سکتا ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصرے بھی سامنے آئے۔

خاقان شاہنواز اور سبینہ

نکاح کی تقریب میں سبینہ سید نے کریم رنگ کا خوبصورت، کڑھائی سے آراستہ عروسی لباس زیب تن کیا، جو سادگی اور نفاست کا حسین امتزاج تھا، جبکہ خاقان شاہنواز نے بھی اسی رنگت سے ہم آہنگ لباس کا انتخاب کر کے جوڑے کو مزید دلکش بنا دیا۔

خاقان شاہنواز اور سبینہ  خاقان شاہنواز اور سبینہ

اس خوشگوار موقع کی جھلکیاں مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں اور انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب شیئر کی جا رہی ہیں۔

Related posts

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر ڈرامہ صلاح الدین ایوبی کے دوسرے سیزن میں کاسٹ

Mobeera Fatima

شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار ، کئی ہالی وڈ اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Mobeera Fatima

امیتابھ کے پاؤں کیوں چھوئے، دلجیت دو سانجھ کو سنگین دھمکیاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment