Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

عروسہ خان شوہر اقرار الحسن کے دولت کی نمائش کرنے پر تنقید کا شکار

پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر اور یوٹیوبر عروسہ خان کو شوہر، معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کی جانب سے ملنے والے قیمتی تحائف اور لگژری چیزوں کی نمائش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عروسہ خان نے حالیہ ایک انٹرویو میں شوہر کی جانب سے موصول ہونے والے تحائف کی قیمتیں بتائیں، جن میں کپڑے، زیورات، مہنگی گھڑی، ڈیزائنر کوٹ، عینک، انگوٹھی، کان کی بالیاں اور نئے آئی فون 17 پرو سمیت مختلف اشیاء شامل تھیں۔

عروسہ خان کے ان انکشافات کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے، جن میں اکثر لوگوں نے ان کے اس انداز پر تنقید کی۔ کچھ صارفین نے کہا کہ سادگی پسند لوگ عام زندگی اور مقامی مارکیٹ سے خریداری کو خوشگوار سمجھتے ہیں۔

کچھ لوگوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اتنے پیسے خرچ کرنے کے بعد تو کوئی دس بیویاں بھی رکھ سکتا ہے، جس پر دیگر صارفین نے بھی طنز کیا۔

Related posts

راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی، تقریبات کی تصاویر دیکھیں

Mobeera Fatima

معروف شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

آئمہ بیگ کو کم نوعیت کا ہارٹ اٹیک، گلوکارہ کی تصدیق

Mobeera Fatima

Leave a Comment