Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر و قومی اسمبلی کے رکن جنید اکبر نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

وہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی اور قیادت کے رویے پر شدید ناراض ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کی برداشت ختم ہو چکی ہے اور وہ آج کے بعد پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نہ ہی وہ چیف وہپ، پارلیمانی لیڈر یا کسی اور عہدیدار کو تسلیم کریں گے، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فیصلے چند افراد روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں جبکہ دیگر اراکین کو ایوان میں بولنے کا موقع تک نہیں دیا جاتا۔

جنید اکبر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سال میں چند ہی مواقع پر اسمبلی میں بولے ہیں، اس کے علاوہ بجٹ اور اہم معاملات میں بھی نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمانی کمیٹی سے علیحدہ ہو رہے ہیں اور آئندہ اسپیکر قومی اسمبلی سے براہ راست بات کریں گے۔

دوسری جانب آڈیو لیک کے حوالے سے جنید اکبر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ کب کہا کہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔

Related posts

سول ایوی ایشن نے سیرین ائیر کے آپریشنز پر پابندی عائد کردی

Mobeera Fatima

بجلی بلوں پر ریلیف خوش آئند، وزرائے اعلیٰ کے بیانات کو بڑھاوا نہیں دینا چاہیے، قمر زمان

Mobeera Fatima

عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment