Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قازقستان میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی

قازقستان میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

صدر قاسم جومارت توقایف نے نئے قانون پر دستخط کر دیے ہیں، اس قانون کے تحت ایسے کپڑوں پر پابندی ہوگی جس سے شناخت میں رکاوٹ ہو۔

اعلامیے کے مطابق یہ پابندی صرف مذہبی لباس پر نہیں بلکہ ہر اس لباس پر عائد ہوگی جو چہرہ مکمل چھپا دے اور کسی کی شناخت میں رکاوٹ بنے۔

البتہ طبی، موسمی، کھیلوں یا ثقافتی تقریبات کے دوران ایسے لباس کی اجازت ہو گی۔ واضح رہے کہ قازقستان سے قبل وسطی ایشیا کے کچھ دیگر ممالک بھی خواتین کے نقاب یا حجاب پہننے پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔

یہ اقدام وسطی ایشیا میں اسلامی لباس کے خلاف بڑھتی ہوئی سرکاری پالیسیوں کا حصہ ہے، کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان جیسے ممالک بھی ایسے ہی قانون نافذ کرکے پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

Related posts

پاکستان ریلوے نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

پاکستان سے مذاکرات مجموعی طور پر مثبت رہے، آئی ایم ایف

Mobeera Fatima

انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ، ٹیم کو فتح دلا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment