Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی، سی ویو پر مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی کے سی ویو پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق سی ویو پر اتوار کو رش کی وجہ سے پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس دوران ایک شہری نے موٹر سائیکل گشت پر مامور شاہین فورس کے اہلکاروں کو بتایا کہ ملزمان اس سے موبائل فون چھین کر بھاگے ہیں۔

اسد رضا نے بتایا کہ اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

Related posts

وفاقی وزراء، وزرائے مملکت،مشیروں اور معاونین خصوصی نے رواں سال کتنی تنخواہ لی؟

Mobeera Fatima

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 3 افراد زخمی

Mobeera Fatima

کیا زکوٰۃ کی رقم سے مشین خرید کر اسپتال کو دی جاسکتی ہے؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment