Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی : یوم آزادی پر اسٹال پر فائرنگ میں ملوث 3دہشتگرد گرفتار

کراچی ڈیفنس فیز ٹو میں یوم آزادی پر اسٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔

یاد رہے سن سیٹ بلیوارڈ کے قریب قومی پرچم اور جھنڈیاں فروخت کرنے والے اسٹال پر فائرنگ کی گئی تھی،دہشت گردوں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفرمہیسرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردوں نے مقتول کو بیوی اور بچوں کے سامنے ٹارگٹ کیا تھا ،مقدمہ کراچی تھانہ ڈیفنس میں درج ہوا ، مقتول کورنگی کا رہائشی تھا۔

ملزمان 18اگست کو کورنگی کازوے ندی کے قریب سےگرفتار کیے گئے ، جن کے قبضے سے  پستول اور دستی بم برآمد ہوا ہوا،دہشتگردوں کے خلاف 4 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔گرفتارملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

اظفرمہیسر نے مزید بتایا کہ بیرون ملک موجود دہشت گرد نے ملزمان کوٹاسک سونپا تھا ،دہشتگرد کا مقصدآزادی کی مناسبت سے جاری جشن کو سبوتاژ کرنا تھا ،گرفتاردہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے۔دہشتگرد سجاد ملاح نے ریکی کی اور 2 موٹر سائیکلوں پر آکر فائرنگ کی۔

دہشت گردبھارتی اسپانسرڈ ہیں جوجشن کےمواقع پر دہشت گردی کرتے ہیں ،اسٹالز پرفائرنگ دہشت گردوں کاآسان ہدف تھا۔

Related posts

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے پٹرول پمپ کو آگ لگا دی

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی کا دھرنا ، حکومت نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی

Mobeera Fatima

اپوزیشن کو اپنی ترامیم لانی چاہئیں ، مولانا فضل الرحمن کا پی ٹی آئی کو مشورہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment