Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج مقرر

اسلام آباد، سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم تقرری عمل میں آگئی ہے۔

وزارتِ قانون وانصاف نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطورمستقل جج تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اس فیصلے کے بعد وہ ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ میں مستقل حیثیت سے اپنے منصب پرفرائض انجام دیں گے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اس سے قبل سپریم کورٹ میں ایکٹنگ جج کے طور پرذمہ داریاں نبھا رہے تھے اور ان کی کارکردگی کومدنظررکھتے ہوئے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی نے انکی مستقل تقرری کی سفارش کی تھی۔

ان کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد مزید مکمل ہونے کی جانب بڑھے گی جبکہ عدالتی امورکی رفتاراوراہم مقدمات کے فیصلوں میں تسلسل آنے کی توقع ہے۔

وزارت قانون کے مطابق نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذالعمل ہے۔

Related posts

فوج کا کم وسائل میں بڑا معرکہ ، ہمیں پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا ، فیصل واوڈا

Mobeera Fatima

پاکستان اور امریکہ کا تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کا اعادہ

Mobeera Fatima

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 7 گھنٹے گیس کی سپلائی بند رہے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment