Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور عمر ایوب سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی اور گولڑہ تھانے میں درج مقدمات کی سماعت کی۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ بانی پی ٹی آئی اور پرویز الہیٰ سمیت 176 ملزمان کا چالان آ گیا ہے۔ وکیل سردارمصروف نے کہا کہ اسد عمر اس کیس سے ڈسچارج ہو چکے ہیں ۔

جج نے کہا کہ غیر حاضرملزمان کے وارنٹ جاری کر رہے ہیں، آخری موقع ہے، اگر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضمانتیں خارج کر دی جائیں گی۔

بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ  اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Related posts

پاکستان اور ترکی اسرائیل کیخلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کریں ، سراج الحق

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

Mobeera Fatima

فالج کے حملے سے برسوں پہلے خبردار کرنے والی 3 اہم نشانیاں سامنے آ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment