Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ، حکومت سے آج پھر مذاکرات ہونگے

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور مہنگی بجلی کیخلاف دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ، حکومت کیساتھ مذاکرات کا آج دوسرا دور ہو گا۔

جماعت اسلامی نے مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ خواتین بھی دھرنے کا حصہ بن گئیں اور ان کیلئے الگ پنڈال بن گیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تاجروں، اساتذہ اور لیبر تنظیموں کو بھی آج سے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیموں میں آج مذاکرات کا اہم دور ہو گا۔

واضح رہے حکومت نے جماعت اسلامی کے گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کر دیا ہے تاہم حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا ہے کہ مطالبات ٹالنےکی کوشش نہ کریں، دھرناتمام مطالبات تسلیم کرنے پر ہی ختم ہو گا۔

Related posts

نیوزی لینڈ نے تیسرا ون ڈے جیت کر پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا

Mobeera Fatima

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر عمران خان کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment