Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ کیلئے 24 ستمبر تک اسلام آباد پہنچنے کا عندیہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 یا 24 ستمبر تک پہنچ جائیں گے اس سلسلے میں کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے، حکومت پیٹرولیم لیوی فوری ختم کرے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا سلسلہ بند کیاجائے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو شدید مشکل میں ڈال دیا ہے، حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں جبکہ دیا گیا ریلیف ناکافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر معیشت حکومت کے ہاتھ میں نہیں تو پھر کس کے ہاتھ میں ہے؟ ڈھٹائی کی حد ہے کہ 11ارب روپے کا جہاز لے کر کہتے ہیں لے لیا تو کیا ہوا، جب رسیدوں پر شور مچے تو دکھا کر کہا جاتا ہے کہ ہماری مرضی، جو رقم جہاز کے تیل کی جمع کرائی گئی اس کا گوشواروں میں ذکر نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں لانگ مارچ سے متعلق بتایا کہ 23 یا 24 ستمبر کو ہم اسلام آباد پہنچ جائیں گے، اسلام آبادآنے کا مقصد ریلیف مانگنا ہے، حکومت نے مذاکرات میں تسلیم کیا مگرعمل کچھ نہیں کیا جا رہا۔

حافظ نعیم نے بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد میں لانگ مارچ کے حوالے سے اجازت نامے کے لیے حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

Related posts

بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی عمران خان کی درخواست مسترد

Mobeera Fatima

رمضان کی آمد، چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی

Mobeera Fatima

رفح حملے میں امریکی بم استعمال ہونیکا انکشاف ، برازیل نے اسرائیل سے سفیر واپس بلا لیا

admin

Leave a Comment