Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے یو یو ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے ‘یو یو ٹیسٹ’ پاس کرنا پھر لازمی قرار دے دیا۔

پی سی بی کے فیصلے کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے یو یو ٹیسٹ واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹرز اور انٹرنیشنل کرکٹرز کو یویو ٹیسٹ سمیت تمام فٹنس ٹیسٹ لازمی پاس کرنے ہوں گے۔

پی سی بی کے پلان کے مطابق یہ فٹنس ٹیسٹ دو مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 11 جولائی سے ملک بھر میں فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے، فٹنس ٹیسٹ سب سے پہلے ضلعی سطح پر کرائے جائیں گے جس کے بعد علاقائی سطح پر ہوں گے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی فٹنس پلان کی منظوری دے دی ہے۔ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کو نہ صرف قومی ٹیم بلکہ علاقائی ٹیموں سے بھی ڈراپ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ماضی میں یو یو ٹیسٹ کے بغیر بھی قومی کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کرنے کا سلسلہ جاری تھا۔ تاہم اب ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ خرم نیازی نے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے پلان کی منظوری دے دی ہے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کے مطابق علاقائی معاہدوں اور ٹیم کے انتخاب کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے سے مشروط کیا گیا ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن نے فٹنس ٹیسٹ کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کی مسقط میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی

Mobeera Fatima

پاک افغان خرلاچی بارڈر نو روز بعد کھول دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment