Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسرائیل کا یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ، بندگاہوں اور پاور پلانٹز کو نشانہ بنایا

 اسرائیل نے یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ پر فضائی حملہ کر دیا، اسرائیلی طیاروں نے اہم بندرگاہوں اور پاور پلانٹز کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یمن میں الحدیدہ، الصلیف، راس عیسیٰ پورٹ اور راس قطب پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے ان حملوں کو آپریشن بلیک فلیگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حوثی اپنے اقدامات کی بھاری قیمت ادا کرتے رہیں گے، اگر وہ اسرائیل کی طرف ڈرونز اور بیلسٹک میزائل داغنا جاری رکھتے ہیں تو مزید حملے کئے جائیں گے۔

دوسری جانب حوثیوں کا کہنا ہے یمن نے اسرائیلی فوج کی درندگی کا شکار اہل غزہ کی حمایت میں اسرائیل پر میزائل داغا ہے۔

Related posts

ملک میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

Mobeera Fatima

ملک میں چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment