Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اسرائیل بہانے بنا کر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،طیب ایردوان

ترکیے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود حماس جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

استنبول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بہانے بنا کر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں 16 ہزار 500 سے زائد طلباء، 830 اساتذہ ، 193 سائنسدانوں ، ماہرین تعلیم اور 270 سے زیادہ صحافیوں کو شہید کیا گیا۔ اسرائیل نے غزہ کے عوام کو بے گھر کرکے خوراک سے بھی محروم کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے، دیرپا امن اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ،آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک دو ریاستی حل کا دفاع جاری رکھیں گے۔

Related posts

ورلڈ رینکنگ میں گرین پاسپورٹ کی تنزلی

Mobeera Fatima

ٹرمپ انتظامیہ کا نیویارک کے میئر سمیت دیگر اہلکاروں پر مقدمہ

Mobeera Fatima

دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد رقم نکالی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment