Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ ، لبنان اور شام پر اسرائیل کے حملے ، 150 شہری شہید

غزہ ، لبنان اور شام پراسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 150 شہری شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کرکے 95 فلسطینیوں جبکہ بیروت میں 45 شہریوں کو شہید کر دیا۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو 2 علاقے خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے حملوں کی تیاری شروع کر دی گئی۔

 اس کے علاوہ شام میں  لبنانی سرحد کے قریب بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس کے  نتیجے میں 10 شہری شہید ہو گئے۔

دوسری جانب جمعرات کو حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں  7 افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کی کوششوں میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

Related posts

شدید گرمی، امارات میں چلتی ہوئی گاڑیوں میں آگ لگنا شروع ہو گئی

Mobeera Fatima

پنجاب یونیورسٹی کے شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے گئے

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں عید پر بھی لوڈشیڈنگ ، مختلف شہروں میں احتجاج ، سڑکیں بلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment