اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و کارکنان کے خلاف 9 مئی احتجاج و دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ اور عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔
وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے کیس آگے بڑھ نہیں سکتا۔ کارکنان دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں۔ دور سے آنے والے کارکنان کو حاضری سے استنی دیا جائے۔